1۔اپنی فیملی کے معاملات گھر کے معاملات اور راز کبھی کسی دوسرے سے شیئر نہیں کرنے چاہئے۔
2۔کبھی بھی کسی سے بھی اپنی آمدنی کا ذکر نہ کریں۔ہرگز کسی کو یہ نہ بتایا کریں کہ میرے پاس کتنا بنک بیلنس ہے۔کیونکہ آسمان سے زمین پر آنے میں کوئی زیادہ وقت نہیں لگتا۔
3۔نیکی کے اُن کاموں کا بھی کسی سے ذکر نہ کریں جو آپ اللہ تعالیٰ عزوجل کی رضا کے لیئے کرتے ہیں۔کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ عزوجل اور آپ کے درمیان ایک معاملہ ہوتا ہے راز ہوتا ہے۔
4۔یہ بھی کسی کو نہیں بتانا چاہئے کہ میں مستقبل میں کیا کرنے والا ہوں۔
5۔اگر آپ کسی سفر پر جا رہے ہوں تو کوشش کریں کہ اپنی منزل کے بارے میں کچھ زیادہ بات نہ کریں تو اچھا ہے۔
6۔اپنی پریشانیوں اور غموں کا ذکر بھی لوگوں کی بجائے اپنے رب سے کیا کریں۔بہت فائدہ ہوگا۔
7۔کسی دوسرے کا راز بھی شیئر نہ کریں جو آپ کے پاس امانت ہو۔بہت فائدے میں رہو گے۔ہر ایک آپ پر یقین کرے گا۔
8۔اپنے دل کا راز زندگی میں کبھی بھی کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہیے۔آج کا دوست کل دشمن بھی بن سکتا ہے۔
تبصرے کیجئے