35 سال کی عمر کے بعد بچہ پیدا کرنے والی خواتین کے دماغ میں یہ تبدیلی آتی ہے

کئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نوجوان ماﺅں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں مگر اب سائنسدانوں نے نسبتاً زیادہ عمر میں بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو بھی ایک خوشخبری سنا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”35سال کی عمر کے بعد بچہ پیدا کرنے والی خواتین ذہنیطور پر بہت تیز ہو جاتی ہیں۔ ان کے برعکس جو خواتین عمر کی 20کی دہائی میں بچے پیدا کرکے فارغ ہو جاتی ہیں. انہیں ادھیڑ عمری میں جا کر ان کی ذہنی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں مختلف عمر میں آخری بچے کو جنم دینے والی 830خواتین کی ذہنی استعدادکار کا تجزیہ کیا۔ جس میں ثابت ہوا کہ 35سال سے زائد عمر میں آخری بچے کو جنم دینے والی خواتین ذہنی طور پر زیادہ مستعد اور تیز تھیں۔یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ چونکہ بچے کی پیدائش پر ماں کے جسم میں مختلف ہارمونز کی کثیر مقدار پیدا ہوتی ہے چنانچہ یہی ہارمون ان خواتین کی دماغی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ تھوڑی عمر میں آخری بچہ پیدا کرنے والی خواتین کے جسم میں یہ ہارمونز پیدا ہوئے کافی وقت بیت چکا ہوتا ہے اس لیے ان کی ذہنی صلاحیت کم ہوتی ہے

موضوعات