پانی کے ذریعے اس نوجوان نے 27 کلو وزن کم کرلیا

موٹاپے سے نجات حاصل کرنا انتہائی جان جوکھوں کا کام ہے لیکن بھارت میں ایک نوجوان نے پانی کے ذریعے اپنے وزن میں 27کلوگرام کمی کر لی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 31سالہ میانک گپتا نامی اس شخص نے بتایا ہے کہ ”میرا وزن 115کلوگرام تک بڑھ گیا تھا او ریہ حالت ہو گئی تھی کہ گھر کی سڑھیاں چڑھنے سے بھی میرا سانس پھول جاتا تھا۔ اس صورتحال پر میں نے وزن کم کرنے کا تہیہ کیا۔ اپنی خوراک میں کچھ تبدیلیاں کیں، ورزش کرنی شروع کر دی اور خاص طور پر روزانہ 5لیٹر پانی پینا شروع کر دیا۔

اس طرزعمل کے ذریعے میں نے محض 4مہینے میں اپنا وزن 27کلوگرام تک کم کر لیا۔“میانک گپتا کا کہنا تھا کہ ”میں ناشتے میں 4انڈوں کی سفیدی، ایک پورے انڈے کا آملیٹ اور دو سلائس کھاتا تھا اور دودھ کا ایک گلاس پیتا تھا۔ لنچ میں روٹی، دال، کچی سبزیاں اور کھویا جبکہ ڈنر میں پنیر، ایک باﺅل دال یا کوئی بھی سبزی، –> سلاد اور چاول استعمال کرتا تھا۔ان کھانوں کے درمیان میں بھی میں ہلکی پھلکی غذا کھاتا تھا تاکہ ہر تین گھنٹے بعد اپنے معدے کو کوئی چیز دے سکوں جس سے میرا میٹابولزم تیز رہے۔ اس کے علاوہ میں باقاعدگی سے جم میں ایک گھنٹہ کسرت کرتا ہوں۔ گزشتہ چار ماہ سے یہ میرا معمول ہے اور اب میں خود کو مکمل طور پر فٹ محسوس کرتا ہوں۔“

موضوعات