وہ پودا جسے کمرے میں رکھنے سے آپ کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا

رات کو صحیح طرح سے نہ سونے سے انسان کئی طرح کی بیماریوں کا شکار ہوتا ہے۔آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کی 50فیصد آبادی رات کو صحیح طرح سے نہیں سوپاتی اوربے خوابی کا شکار ہے جس کی وجہ سے انہیں نیند کی گولیوں اور دیگر چیزوں کاسہارا لینا پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اگر آپبھی ایسے مسئلے سے دوچارہیں تو کوئی دوائی کھانے کی بجائے قدرتی طریقوں پر عمل کریں جن کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہوگا۔

کچھ پودے ایسے ہیں جنہیں گھر میں رکھنے سے دماغ کو فرحت کا احساس ہونے کے ساتھ جسم کو سکون ملتا ہے اور انسان مزی کی نیند سوسکتا ہے۔اگر آپ اپنے گھراور بیڈ روم میں یہ پودے رکھ لیں تو دماغ کو سکون ملتاہے اورنیند کا عمل بغیر کسی مشکل کے شروع ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو ایسے پودوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔جیسمین کا پودایہ پودا بہت ہی بھینی خوشبو دیتا ہے،اسکی وجہ سے نہ صرف آپ کا بیڈروم مہک جائے گا بلکہ ساتھ ہی آپ کو نیند بھی سکون کی آئے گی۔

ایلوویرااس پودے کو جلدی بیماریوں کو ٹھیک کرے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے لیکن ساتھ ہی اگراسے پرسکون نیند کے لئے آزمایا جائے تو آپ کومثبت نتائج ملیں گے۔ یہ ایسا پودا ہے جو رات کو آکسیجن کا اخراج کرتا ہے جس کیوجہ سے آپ کو دم گھٹنے کا مسئلہ بھی نہیں ہوگااور کمر ے میں آکسیجن کی وافر مقدار سے آپ کو مزے کی نیند آئے گی۔لیونڈریا نیاز بواس کی خوشبو ویسے بھی ائیر فریشنرکا کام دیتی ہے اوراگر اسے بیڈ روم میں رکھا جائے تو نیند بھی اچھی آتی ہے۔

نہ صرف آپ پرسکون نیند کا مزہ لے سکیں گے بلکہ ساتھ ہی ذہنی تناﺅ میں بھی کمی آئے گی ۔Snake Plantحرف عام میں سانپ کی بوٹی کے نام سے جانا جانے والا یہ پودادوخوبصورت رنگوں کے پتوں پرمشتمل ہوتا ہے۔اسے کمرے میں رکھنے سے نہ صرف وہ خوبصورت لگے گا بلکہ رات کو نیند بھی اچھی آتی ہے۔اس پودے کی وجہ سے آپ کو سر میں درد،آنکھ کی سوزش اور سانس کی تکالیف سے بھی نجات ملے گی۔

موضوعات