وٹس ایپ کو محفوظ سمجھنے والے ہو جائیں خبردار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وٹس ایپ کو محفوظ میسنجر قرار دینے والے بھونچکا رہ گئے، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا دعویٰ کرنےوالی ایپلی کیشن وٹس ایپ میں بڑی خامی کا انکشاف، سرور پر کنٹرول رکھنے والے کوئی بھی شخص پیغامات پڑھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روہر یونیورسٹی جرمنی کی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں مقبول ترین میسنجر وٹس اپ میں بڑی خامی سامنے آگئی ہے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا دعویٰ کرنے والی ایپلی کیشن وٹس ایپ کیسکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔

تحقیق کے مطابق وٹس ایپ کے سرور پر کنٹرول رکھنے والا کوئی بھی شخص کسی اجنبی کو گروپ میں شامل کر کے گروپ کے سارے پیغامات پڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وٹس ایپ کمپنی کا دعویٰ تھا کہ صارفین کے پیغامات صرف وہی لوگ پڑھ سکتے ہیں ، جنہیں وہ بھیجا گیامگر روہر یونیورسٹی جرمنی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی کے افراد یا سرور کو ہیک کرنے والے گروپ چیٹ کو پڑھ سکتے ہیں۔

نیچے سکرول کریں اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں.

موضوعات