موبائل فون کے والیم بٹن کے 16ایسے کمالات جو کم لوگ ہی جانتے ہیں

اسمارٹ فون کا والیم بٹن صرف آواز کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اسے مزید کئی آپشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مثلاً اسکرین ٹرن آف، فلیش اور اسکرین کی روشنی (برائٹنس ) بڑھانا،وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ والیم بٹن کو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بس ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی۔ پلے اسٹور نے فری ایپ ’’بٹن میپر‘‘ انسٹال کریں. اور ضروری اجازت دینے کے بعد ایپ قابل استعمال ہوجائے گی۔

نئے اسکرین پیج کھلنے پر’گو‘ کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرنے سے اگلے پیج پر رسائی مانگی جائے گی جسے آن کرنے پر والیم اپ اور والیم ڈاؤن کے آپشنز دیے جائیں گے۔ ملٹی پل فیچرز استعمال کرنے کے لیے جس بٹن کو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیںاس کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد تین آپشنز نظر آئیں گے جس میں سنگل ٹیپ، ڈبل ٹیپ اورلانگ پریس شامل ہیں۔ اس میں کسی ایک کا انتخاب کرنے پرنئے اسکرین پیج پر16 آپشنزدستیاب ہوں گے جسے والیم بٹن سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جب آپ کسی ایک آپشن کو منتخب کریں گے جیسے فلیش آپشن تو والیم بٹن دبانے سے فلیش آن ہوجائے گی۔ اسی طرح آپ پسندیدہ آپشنز کا انتخاب کرکے والیم بٹن سے اسے آن یا آف کرسکتے ہیں۔

موضوعات