فیض صاحب، کاروبار تو آپ نے بھی خوب پھیلا رکھا ہے

ایک دن فیض صاحب مجھے اپنی گاڑی میں بٹھا کر عبد الرحمٰن چغتائی صاحب کے ہاں لے جا رہے تھے۔ نسبت روڈ سے گزرے تو انہیں سڑک کے کنارے “قاسمی پریس” کا ایک بورڈ سا دکھائی دیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ کن صاحب کا پریس تھا مگر بہرحال قاسمی پریس کا بورڈ تھا۔ فیض صاحب کہنے لگے “آپ چپکے چپکے اتنا بڑا کاروبار چلا رہے ہیں۔” اس پر ہم دونوں ہنسے۔
تھوڑا آگے گئے تو میو اسپتال کے قریب مجھے ایک بورڈ نظر آیا۔ میں نے کہا “فیض صاحب، کاروبار تو آپ نے بھی خوب پھیلا رکھا ہے، وہ بورڈ دیکھیے۔”
بورڈ پر “فیض ہیئر کٹنگ سیلون” کے الفاظ درج تھے۔
فیض صاحب اتنا ہنسے کہ انہیں کار سڑک کے ایک طرف روک لینا پڑی۔

شاعروں، ادیبوں کے لطیفے

موضوعات