تاریخ کی 10 بدترین غلطیاں، جنہوں نے دنیا کو بدل دیا

دنیا کی تاریخ میں کچھ ایسی غلطیاں ہوئی ہیں جن کے باعث دنیا موجودہ حالت میں نظر آرہی ہے۔ اگر یہ غلطیاں نہ ہوتیں تو یقیناً آج دنیا بہت مختلف ہوتی۔ آُ کو انہیں میں سے 10 بڑی غلطیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

اگست 1985 کو جاپانی بوئنگ 747 جہاز کو ٹھیک سے مرمت نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے 520 افراد اپنی جان سے گئے۔ حادثے کے بعد جاپان ائیر لائن کے صدر نے استعفیٰ دے دیا، انسپکشن انجینئر نے خودکشی کر لی اور جاپان میں ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں ایک تہائی کمی ہو کے ایک تہائی رہ گئی۔

گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگے برن نے 1999 میں ایکسائیٹ کے سی ای او جارج بیل سے رابطہ کیا اور انہیں صرف ایک ملین ڈالر میں گوگل فروخت کرنے کی پیش کش کی۔جارج نے انکار کر دیا۔ گوگل کے بانیوں نے گوگل کی قیمت کم کر کے سات لاکھ پچاس ہزار ڈالر بھی کر دی لیکن جارج نے پھر بھی انکار کردیا۔ آج گوگل کی مالیت 498 ارب ڈالر ہے۔

1958 میں ماؤ کے چین میں لاکھوں چڑیاؤں کو فصلوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے موذی سمجھ کر مار دیا گیا۔ چڑیاؤں کی کمی کی وجہ سے چین میں حشرات میں اضافہ ہوگیا۔ حشرات نے چین میں فصلوں کو بہت نقصان پہنچایا۔ اسی وجہ سے چین قحط کا شکار ہوگیا۔ اس قحط کے باعث چین میں ڈھائی کروڑ سے ساڑھے چار کروڑ افراد مارے گئے۔

مشہورزمانہ میوزک بینڈ بیٹلز نے 1 جنوری 1962 کو ڈیکا ریکارڈز کے لیے آڈیشن دیا۔ انہیں یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا ہے کہ ان کا اس فیلڈ میں کوئی مستقبل نہیں۔ یہ موسیقی کی دنیا کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

فرانز فرڈیننڈ سلطنت آسٹریا ہنگری کے ولی عہد تھے ۔ وہ 28 جون 1914 کو اپنی بیوی صوفی کے ساتھ بوسنیا کے دارالحکومت کے دورے پر تھے۔ راستے میں 6 سرب دہشت گردوں نے اُن پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا، جس سے وہ تو محفوظ رہے لیکن اُن کے ساتھی زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت پہنچ کر وہ زخمیوں کو دیکھنے کے لیے ہسپتال جا رہے تھے۔ راستے میں ڈرائیور نے غلطی سے گاڑی کو غلط سڑک پر موڑ لیا۔ غلطی کا احساس ہونے پر ڈرائیور نے گاڑی کو پیچھے کیا۔گاڑی 19سالہ گاوریلو پرنسیپ سے ٹھیک پانچ فٹ کے فاصلے پر آگئی۔ گاؤریلو ولی عہد کو قتل کرنے کے ارادے سے آیا تھا اور ڈرائیور کی غلطی سے ولی عہد کو اس کے سامنے کر دیا۔ گاؤریلو نےدو فائر کر کے ولی عہد اور اُن کی بیوی کو قتل کردیا۔ اس قتل کی وجہ سے ہونے والے پے درپے واقعات سے پہلی جنگ عظیم کا آغاز ہوگیا۔ ولی عہد کے قتل پر آسٹرو ہنگری سلطنت نے سربیا سے جنگ شروع کردی۔روس سربیا کے دفاع کے لیے آگے آیا۔ فرانس اور جرمنی آسٹروہنگری کی حمایت میں جنگ میں کود پڑے۔ جرمنی نے بیلجیم پر حملے کا منصوبہ بنایا تو برطانیہ بھی جنگ میں کود پڑا۔ غرض کہ ڈرائیور کی غلطی نے پہلی جنگ عظیم شروع کرا دی، جس نے ہمیشہ کے لیے تاریخ کے رخ کو موڑ دیا .

1988 میں رابطہ کے فقدان اور شفٹ کی تبدیلی کے فرق سے پائپر براؤوآئل رگ کے عملے کو ایک پمپ پر سیفٹی والو کا پتا نہ چلا، اس کے نتیجے میں گیس لیک ہوئی اور بہت بڑا دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے 167 افراد مارے گئے اور 3.4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا .

پہلی جنگ عظیم کے دوران انگریز سپاہی ہنری ٹیڈنے کا فرانسیسی محاذ پر ایڈولف ہٹلر سے دو بدو مقابلہ ہوا۔ ہنری نے زخمی ہٹلر پر ترس کھا کر اس کی زندگی بخش دی۔ اگر ہنری اس وقت ہٹلر کو گولی مار دیتا تو لاکھوں افراد ہٹلر کے ہاتھوں مارے جانے سے بچ جاتے.

کیلیفورنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی آگ سیڈر فائر کہلاتی ہے۔ یہ آگ ایک شکاری نے لگائی تھی اور بجھائی نہیں۔ یہ آگ بعد میں 2 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر کے رقبے پر پھیل گئی۔ اس آگ نے 15 افراد کو ختم کردیا اور 1.5 ارب ڈالر کا نقصان کیا .

جرمن جنرل فیلڈ مارشل اروین رومیل گھر پر اپنی بیوی کی سالگرہ منا رہا تھا کہ اسی دوران اتحادی افواج نے ڈی-ڈے حملہ کر دیا۔ جرمن فوج اپنے بہترین دماغ کی غیر موجودگی میں حملے کا جواب نہیں دے سکی، جس کی وجہ سے جرمنی کو مغربی محاذ پر شکست ہوگئی.

روسیوں کے لیے الاسکا میں اپنے علاقے کو سنبھالنا کافی مشکل ہو رہا تھا۔ اسی وجہ سے روس نے 30 مارچ 1867 کو الاسکا کو صرف 72 لاکھ ڈالر میں امریکیوں کو فروخت کردیا۔ 20 سال بعد یہاں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔ اب الاسکا کی مالیت 72 لاکھ ڈالر سے بھی اربوں گنا زیادہ ہے

موضوعات