بے اولادی کا علاج طب نبوی‎

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کریم فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے شکایت کی کہ میرے گھر میں اولاد پیدا نہیں ہوتی رسول اللہ نے اس کیلئے علاج تجویز فرمایا کہ تم انڈے کھایا کرو حضرت ابو ہریرہ رضی اللا عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نےفرمایا کہ ہریسہ کھایا کریں کیونکہ ہریسہ کھانے سےمرد میں چالیس مردوں کی طاقت پیدا ہوتی ہے.

حضرت انس ابن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کر بڑھاتاہے رسول اللہ ﷺ کھجور کو مکھن کے ساتھ کھانا بہت پسند فرماتے ۔ فائدہ علماء بیان فرماتے ہیں کہ اس کے کھانے سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے اور بدن بڑھتا ہے۔ آواز صاف ہوتی ہے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پشت کا گوشت تمام گوشتوں میں بہتر ہے۔ فائدہ : علماء فرماتے ہیں کہ حکمت اس میں یہ ہے کہ اس گوشت میں قوت باہ زیادہ ہوتی ہے اور زورد ہضم ہوتا ہے ۔ سینے میں طاقت پیداکرتا ہےاور کمر کے درد کیلئے فائدے مند ہے۔

بعض روایات میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنوسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو حیس بہت پسند تھا۔ فائدہ: حیس تین چیزوں سے مل کر بنتاہے۔ کھجور، مسکہ(مکھن) جما ہوادہی اس غذاسے بدن قوی ہوتاہے اور قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے بیٹیوں سے نفرت نہ رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے والے مسلمان کا بیٹے کی ولادت کی خواہش کرنااور اس کے لئے دعائیں مانگنا نیز اَوراد و وظائف،تعویذ ات وغیرہ کا استعمال کرنا بلا شبہ جائز ہےبلکہ حافظ ، قاری،عالم، مفتی وغیرہ بنانے جیسی اچھی اچھی نیتیں ہوں تو کارثواب بھی ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ محترمہ بی بی مریم رضی اللہ عنہا کی جب ولادت ہوئی تو آپ حضرت زکریا علیہ السلام کی کفالت میں آئیں۔

جب کبھی زکریا علیہ السلام آپ کی نماز پڑھنے کی جگہ جاتے تووہاں بے موسمی پھل پاتے۔ایک مرتبہ حضرت زکریا علیہ السلامنے پوچھا اے مریم! یہ پھل تمہارے پاس کہاں سے آتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: یہ اللہ کی طرف سے ہیں بیشک اللہ جسے چاہتا ہے بے شمار رزق عطا فرماتا ہے۔حضرت زکریا علیہ السلام نے جب یہ سُنا تودل میں خیال پیدا ہوا۔