بچھو کے زہر سے انسان کا علاج ہوا ممکن

اب ڈاکٹرز انسان کے انفیکشنز کے علاج کےلئے بچھوکا زہر استعمال کرسکیں گے۔ چوہوں پر کی جانےوالی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بچھو کا زہر انفیکشن کے بیکٹیریا کو زہریلے اثرات مرتب کیے بغیر ماردیتا ہے۔

سائنس دانوں کو بچھو کےزہر میں دو ایسے کیمیکلز ملے ہیں جو اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے اور ٹی بی جیسی بیماری کا سبب بننے والے زخم کوختم کرتا ہے۔

لیکن سائنس دانوں کے مطابق میکسیکو میں پائے جانےو الے اس بچھو کے زہر سے بننے والی دوا پر فی گیلن تین کروڑ 40لاکھ پاؤنڈز لاگت آئے گی۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر رچرڈ زیرکا کہنا تھا کہ زہر میں موجودیہ اجزاء شاید زہریلے نہ ہوں۔

انہوں نے کہا ہمیں نہیں معلوم کہ بچھو یہ اجزاء کیوں بناتے ہیں۔

موضوعات