اکثر افراد کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو کیوں آتی ہے؟

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ جرابوں کے ساتھ جوتے پہن کر جب انہیں کچھ وقت کے بعد اتارتے ہیں تو بدبو سے دماغ خراب ہوجاتا ہے؟ ایسا بیشتر افراد کے ساتھ ہوتا ہے مگر اس کی وجہ کیا ہے ؟ کیا یہ کسی مرض کی نشانی ہوسکتی ہے؟ تو اس کا جواب کافی دلچسپ اور حیران کن ہے۔ پیروں کی بو سے نجات کے ٹوٹکے درحقیقت جسم کے کسی بھی حصے کے مقابلے میں پیروں میں پسینہ خارج کرنے والے غدود یا گلینڈ سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم جسم کے دیگر حصے، جہاں عام طور پر یہ گلینڈ گرمی، ورزش یا تناﺅ کی صورت میں حرکت میں آتے ہیں، پیروں میں یہ گلینڈ ہر وقت کام کرتے رہتے ہیں۔ اب جتنا پسینہ آئے گا، اتنا ہی بو خارج کرنے والے بیکٹریا کو ‘غذا’ ملتی ہے اور نشوونما ہوتی ہے۔
یہ بدبو اس وقت زیادہ بدتر ہوجاتی ہے جب طویل عرصے تک ایک ہی جوتے کو روزانہ پہنا جائے یا تناﺅ یا ہارمونز میں تبدیلی کا سامنا کرنے والی خواتین کو اس مسئلے کا زیادہ سامنا ہوتا ہے۔ اور ہاں پیروں میں یہ بو ایک عارضے کی علامت ہوسکتی ہے جس میں پیر کی جلد کی اوپری تہہ پر فنگس بڑھنے لگتی ہے۔ گرمیوں میں جسمانی بو سے بچنے میں مددگار ٹوٹکے خوش قسمتی سے اس عارضے بلکہ پیروں کی بو سے بچنا کافی آسان ہوتا ہے۔ سب سے پہلی چیز تو اپنے پیروں کو صاف رکھنا عادت بنانا ہے، جو کہ اس مسئلے سے نجات کے لیے موثر ترین ہے۔ اس کے بعد جوتوں اور جرابوں کو صاف رکھنا عادت بنائیں، تاکہ اس مسئلے کا شکار ہی نہ ہوں۔ اگر پھر بھی پیروں میں بو کا مسئلہ ہوتا ہے تو ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی فنگل کریم کا استعمال کریں۔

تبصرے کیجئے

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.