ادبی معلومات

سوال۔1 “سبزہ بیگانہ” کی ترکیب کن معنوں میں مستعمل ہے؟
جواب۔ خودرو سبزہ

سوال۔2 “نرگس بیمار ” کی ترکیب اردو میں کن معنوں میں رائج ہے؟
جواب۔ مست آنکھ

سوال۔3 “دیوان غالب” کو کس نے الہامی کتاب قرار دیا ہے؟
جواب۔عبدالرحمن بجنوری

سوال۔4 “علمی اردو لغت” کے مرتب کون ہیں؟
جواب۔ وارث سر ہندی

سوال۔5 “ٹکسالی زبان” سے کیا مراد ہے؟
جواب۔ فصیح ومستند زبان

سوال۔6 سر سید احمد خاں شاعر بھی تھے وہ کیا تخلص کرتے تھے؟
جواب۔ آہی

سوال۔7 “نکات سخن” فن شعر پر مستند کتاب ہے یہ کس کی تصنیف ہے؟
جواب۔ حسرت موہانی

سوال۔8 اردو کے سب سے زیادہ متنازع نقاد کون ہیں؟
جواب۔ کلیم الدین احمد

سوال۔9 پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے تحقیقی مجلے کانام کیاہے؟
جواب۔ بازیافت

سوال۔10 غلام عباس کے معروف افسانے “کتبہ” کا مرکزی کردار کون ہے؟
جواب۔ شریف حسین

سوال۔11 “معیار “، پاکستان کی کس یونیورسٹی کا تحقیقی مجلہ ہے؟
جواب۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد

سوال۔12 “چراغ سحری” کی ترکیب کا کیا مفہوم ہے؟
جواب۔ قریب مرگ

سوال۔13 “چاکیواڑہ میں وصال” کس مشہور طنزومزاح نگار کاناول ہے؟
جواب۔محمد خالد اختر

سوال۔14 حالی نے مزہبی مناظرے پر سب سے پہلی کتاب کونسی لکھی؟
جواب۔ تریاق مسموم

سوال۔15 “پردے میں رہنے دو” کس کاافسانوی مجموعہ ہے؟
جواب- انجم انصار

سوال۔16 حسن عسکری کااصل نام؟
جواب۔ اظہارالحق

سوال۔17 “بوچھاڑ” افسانہ کس کا ہے؟
جواب۔ خدیجہ مستور

سوال۔18 پالی کے بعد لاہور کی علمی زبان کونسی تھی؟
جواب۔ سنسکرت

سوال۔19 “روہی” کس کا ناولٹ ہے؟
جواب۔ جمیلہ ہاشمی

سوال۔20 سنہ 2014ء کوکس ادیب کی صدی کی تقریبات کےلیےوقف کیاگیاتھا؟
جواب۔ حالی اور شبلی

سوال۔21 اردو میں “وحدہ لاشریک ہیومرسٹ” کسے کہا جاتاہے؟
جواب۔ احمد شاہ

سوال۔22 شبلی نے ابتداء میں کون سا تخلص اختیار کیا؟
جواب۔ تسنیم

سوال۔23 افلاطون کہاں پیدا ہوئے؟
جواب۔ یونان

سوال۔24 اردو تنقید پر ایک نظر، اردو شاعری پر ایک نظر، کس کی کتابیں؟
جواب۔ کلیم الدین احمد

سوال۔25 کس شاعر کو عوامی غزل گو کہا جاتاھے؟
جواب۔ ابراہیم ذوق

سوال۔26 منٹو کی کتاب “سیاہ حاشیے” کا دیباچہ کس نے لکھا؟
جواب۔ حسن عسکری

سوال۔27 “بارش کا آخری قطرہ” کس کاناول ہے؟
جواب۔رضیہ فصیح احمد

سوال۔28 “حرزجاں بنانا” محاورہ سے کیا مراد ہے۔
جواب۔ بہت عزیز رکھنا

سوال۔29 “خاطر نشان ہونا” محاورہ سے کیا مراد ہے؟
جواب۔ بات کا دل میں بیٹھ جانا

سوال۔30 گارساں دتاسی کی تصانیف کی تعداد؟
جواب- 155

سوال۔31 “تاریخ شعرائے سندھ” کے مصنف کا نام؟
جواب۔ ہدایت اللہ تارک

سوال۔32 “سندھ میں اردو شاعری”، مصنف کا نام؟
جواب۔ نبی بخش خاں بلوچ

سوال۔33 میر شیرعلی افسوس کو آزاد کاپیش رو کس نے قرار دیا؟
جواب۔ سیدعابد علی عابد

سوال۔34 شاعری دنیا کی مادری زبان ہے، کس کا قول ہے؟
جواب- نیئر مسعود

سوال۔35 “جام جم” کس انشا پرداز کی پہلی تصنیف ہے؟
جواب۔ سر سید احمد خاں

سوال۔36 کیا ہنسی آتی ہے مجھ کو حضرت انسان پر
فعل بد تو ان سے ہو، لعنت کریں شیطان پر
شاعر کانام؟
جواب۔ انشااللہ خاں

سوال۔37 اردو تحقیق کا معلم اول کس کو کہا جاتا ہے؟
جواب۔حافظ محمود شیرانی

سوال۔38 لمبے سفرکاساتھی، کس کاسفرنامہ ہے؟
جواب۔ بانو قدسیہ

سوال۔39 “گناہ کی مزدوری” افسانوی مجموعہ؟
جواب- مرزا حامد بیگ

سوال۔40 ناول “اگن کنڈلی” کس کاہے؟
جواب۔ آغا سہیل

سوال۔41 “شاعر کشمیر” کے لقب سے کون ملقب ہیں؟
جواب۔ محمد دین فوق

سوال۔42 مولانا حالی کو “بھلا مانس غزل گو” کس نے کہا؟
جواب۔ فراق گورکھپوری

سوال۔43 نظم “گرد کارواں” کس کی ہے؟
جواب۔ حکیم احمد شجاع

سوال۔44 شاعر کا انجام کس کی تصنیف ہے؟
جواب۔ نیازفتح پوری

سوال۔45 قطب شاہی دور کس ریاست کا ہے؟
جواب۔ گولکنڈہ

سوال۔46 “قلعہ کہانی” کس کے ڈراموں کا مجموعہ ہے؟
جواب- اشفاق احمد

سوال۔47 “مشکلات اقبال” کس کی کتاب ہے؟
جواب- مالک رام

سول۔48 ناول ،غبن، کس کاہے؟
جواب۔ منشی پریم چند

سوال۔49 “ڈول ڈالنا” کا مفہوم کیاہے؟
جواب- بنیاد رکھنا

سوال۔50 آدھی کہانی کس کا ناول ہے؟
جواب. رضیہ بٹادبی معلومات

سوال: جدیدیت سے کیا مراد ہے؟
جواب: آزادی کے بعد پاکستان میں جو ادب تخلیق ہوا اسے جدید ادب کہا جاتا ہے جن کا مرکز لاہور ثابت ہوا-
شاعروں اور ادیبوں نے ہجرت کے تجربے کو شاعری میں بیان کیا اور اس ماحول کے حوالے سے تشبیہ، استعارہ اور علامت کا نیا اسلوب مرتب کیا۔

سوال: دبستان کی تعریف بیان کریں؟
جواب: جب بہت سے ادیب اور شعراء ایک مخصوص علاقے اور زمانے کی طرز بود و باش اور سماجی اقدار سے متاثر ہوکر ادب میں ایک ہی طرز فکر اور انداز نظر اپناتے ہیں تو ایک دبستان کہلاتا ہے. مثلاً دبستان لکھنؤ اور دبستان دہلی..

سوال: جمالیات کی تعریف بیان کریں؟
جواب: جمالیات کا مطلب کسی چیز کا حسن اور خوبصورتی ہے. قاری یا نقاد کے ذہن پر اچھا اثر چھوڑنے والا ادب اپنی خوبصورتی اور عمدگی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے.

سوال: بیاض اور تذکرہ میں کیا فرق ہے؟
جواب: بیاض میں صرف شاعروں کا پسندیدہ کلام درج کیا جاتا ہے جبکہ تذکرے میں شاعروں کے منتخب کلام کے ساتھ ساتھ ان کے حالات زندگی بھی درج کیے جاتے ہیں.
تذکرے عام طور پر حروف تہجی کے اعتبار سے یا کسی اور اصول ترتیب سے مرتب کیے جاتے ہیں جبکہ بیاض میں کوئی ترتیب نہیں ہوتی.

سوال: کلیات اور دیوان میں کیا فرق ہے؟
جواب: ایک ہی شخص کی منظومات یا نثری تصانیف کا مجموعہ کلیات کہلاتا ہے. یعنی تمام مجموعہ کلام کو یکجا کردیا جاۓ ‏‎ ‎اور جس میں ترتیب کی کوئی قید نہ ہو.
اور “دیوان” غزلیات کے اس مجموعے کو کہا جاتا ہے جس کو بہ لحاظ ردیف “الف” سے “یے” تک سلسلہ اور مرتب کیا جاۓ لیکن اب یہ پابندی متروک ہوچکی ہے.

موضوعات