آپ کتنی دولت کماسکتے ہیں؟

لاہور(نظام الدولہ) دنیا میں انسان کی سب سے زیادہ محنت دولت کے حصول کے لئے ہوتی ہے ،وہ بڑے ہاتھ پاوں مارتا ہے ۔دولت کمانے کا گر سکھانے کے لئے دنیا بھر میں بہت سے فلاسفر اور ماہر نفسیات یہ کام کرتے ہوئے لوگوں کو باور کراتے ہیں کہ وہ اپنے پیشے میں رہتے ہوئے کیا کچھ کرسکتے ہیں ،وہ لوگوں میں تحریک پیدا کرکے انکی سمت کا تعین کرتے ہیں ۔دست شناسی کے ماہرین بھی اس حوالہ سے بڑی مضبوط رائے رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ دولت کمانے کے نشہ میں مبتلا لوگوں میں چند لکیریں موجود ہوتی ہیں
کسی کے ہاتھوں میں ان میں سے کوئی ایک لکیربھی موجود ہو تو جان لیجئے کہ ایسے افراد دولت کماتے اور دولت ان پر مہربان ہوتی ہے۔اگر کسی ہاتھ میں یہ نشان موجود ہو مگر اسکے ہاتھ مایا نہیں آتی تو اسے خود پر بھروسہ رکھنا چاہئے اور محنت سے جی نہ کترائے،اسے دولت ملے گی ۔٭اگر کسی ہاتھ میں عطارد کے ابھار پر چھوٹی سی عمودی لکیر نظر آنے لگ جائے تو امید رکھیں کہ ایسے فرد کو کسی بھی وقت ڈھیر ساری دولت مل سکتی ہے۔٭ زندگی کی لکیر پر یااسکے اندر مثلث نظر آجائے تو عمر کے اس حصہ میں بے تحاشا دولت ملنے کی علامت ہے ۔
٭دولت کمانے والوں کے ہاتھ میں ایک مثلث ایسی بھی ہوتی ہے جو قسمت اور دماغ کی لکیر سے جڑی ہوتی ہے،یہ قسمت کی لکیر سے نکل کر دما غ کی لکیر کے ساتھ یوں جڑی نظر آتی ہے کہ اسکی شکل مثلث کا روپ دھار لیتی ہے۔٭دولت مند بننے والوں کے ہاتھوں کے انگوٹھوں میں چاول کے دانے جیسا ایک نشان ہوتا ہےجو انگوٹھے کی پہلی پور کے جوڑ پر بنا ہوا نظر آتا ہے۔ہندو جوتشی اس علامت کو دولت کی دیوی سمجھتے ہیں۔٭تیسری اور چوتھی انگلی کے بیچ میں ابھار کے اوپر ایک ترشول نما عمودی لکیر ہوتی ہے ،یہ وراثت میں ملنے والی دولت کو ظاہر کرتی ہے۔٭،بعض دست شناسوں کے مطابق اگر انگوٹھے کی پہلی پور لمبی ہوتو ایسا شخص بھی پیسہ کمانے میں بڑی کامایبی حاصل کرتا ہے ۔٭ مریخ منفی سے لکیر نکل کر پہلی انگلی کے ابھار تک چلی جائے تو یہ دولت کمانے کی خواہشات کی تکمیل کی نشانی ہوتی ہے

تبصرے کیجئے

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.