برطانوی جریدے میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فوڈ سائنس کے ماہر ڈاکٹر اسٹیورٹ فیریمونڈ نے اپنی نئی کتاب میں گوشت کو میرینٹ کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے تجویز دی ہے کہ گوشت کو کبھی بھی دو گھنٹے سے زیادہ مصالحہ لگا کر نہ رکھیں۔ڈاکٹر اسٹیورٹ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اچھے ذائقے کیلئے گوشت کو زیادہ دیر مصالحہ لگا کر رکھنا چاہئے۔ان کے مطابق گوشت کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے باعث مصالحہ مساموں کے زریعے چند ملی میٹر سے زیادہ نیچے نہیں جاپاتا۔
ڈاکٹر اسٹیورٹ نے تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ گوشت کو مسالحہ لگا کر رکھنے کیلئے صرف دو گھنٹے کافی ہیں۔ اتنے وقت میں مصالحہ جتنا نیچے جانا ہوتا ہے پہنچ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے مطابق زیادہ دیر میرینیٹ کرنے سے مصالحے میں موجود لیموں کے جوس اور سرکے جیسے ایسیڈک جزیات گوشت کے ذائقے اور شکل کو بھی خراب کردیتے ہیں۔ تو اگر آپ اچھا میرینیٹڈ میٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پورا دن انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔
نیچے سکرول کریں اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں.