ٹینشن ایک حد تک لینی چاہیے، اس سے زیادہ ٹینشن انسان کو ذہنی مریض بنا سکتی ہے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ ماہر نفسیات کے مطابق انسان کو اپنی ہر پریشانی کو کس طرح سے ہینڈل کرنا چاہیے ہے! سب سے پہلے عبادات ٹھیک ٹائم پر کریں، پھر رات کو وقت سے سونا، کم کھانا، ہر کام بذات خود کرنے سے گریز، مختلف لوگوں کو ان کے کام لگائیں، جو کام آپ نہین سنبھال سکتے اس کی ذمہ داری اپنے سر ہرگز نہ لیں! جو کچھ آپ کے پلے ہے اس پر خوش رہنے کی کوشش کریں۔ جب بھی کہیں نکلیں کوئی بھی کام کریں تو کوشش جاری رکھیں کہ آپ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت مختص کر سکتے ہوں۔ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں، اپنے بجٹ کو ذہن نشین رکھیں۔ خوش خوراکی پر توجہ دیں۔
سبزیاں اور پھل کھا ئیں، ہر چیز کا بیک اپ بناکر رکھیں جیسے میک اپ، چابیاں، فون! کامیاب ترین زندگی کا ایک اکلوتا سب سے قیتی راز، اپنا منہ کم کھولیں۔ خاموشی انسان کو بہت سے مسئلے مسائل سے نجات دلاتی ہے! اپنے اندر کے بچے کو مرنے مت دیں۔ روز کچھ نیا اور انوکھا کریں۔ روز ورزش کو اپنا معمول بنائیں! چیزوں کی جگہ مقرر کریں تاکہکم سے کم وقت میں آپ صفائے ستھرائی کا کام کر سکیں! اللہ والوں اے دوستی کریں وہ آپ کو دونوں جہانوں میں فائدہ دیں گے! تنہائی کے لیے وقت نکالیں۔خود کو ٹائم دینے کی عادت بنائیں! اپنے خیالات کو لکھ لیا کریں۔۔جب بھی بے چین ہوں دعا کریں، نماز یا کسی اور سپیشل وقت کا انتظار مت کریں! دعا کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے! اپنا کام سنجیدگی سے کریں مگر زندگی کو ہلکا پھلکا رکھیں! کسی کی بات کو دل پر مت لیں۔ کسی بھی چیز سے اپنا موڈ خراب مت کریں!
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔