مجھے پھر سے محبت ہو گئی تو؟

مجھے پھر سے محبت ہو گئی تو؟
یہ دنیا خوبصورت ہو گئی تو ؟

میں پہلے بھی تو پاگل ہو گیا تھا
وہی گر پھر سے حالت ہو گئی تو؟

تم اک کچّی کلی ہو لوٹ جاؤ
زمانے بھر میں ذلّت ہو گئی تو؟

ابھی تک دیکھنےکی حسرتیں ہیں
اگر پانے کی حسرت ہو گئی تو؟

نہ مجھ کو اسطرح سے دیکھ جاناں
کوئی سرزد شرارت ہو گئی تو؟

کرو نہ اس طرح سے چار آنکھیں
اگر برپا قیامت ہو گئی تو؟

ابھی تم تتلیوں کے خواب دیکھو
تمہیں مجھ سے محبّت ہو گئی تو؟

سنو تم تو امانت ہو کسی کی
امانت میں خیانت ہو گئی تو؟

قلندر، اولیاء، صوفی مجدّد
مجھے ان سے عقیدت ہو گئی تو؟

اشرف علی اشرف

موضوعات