سن محبت کا معجزہ،ول آ
اے مرا بندۂ خدا، ول آ
عکس کو چھین لے گیا سایہ
آئینہ چیختا رہا ، ول آ
راج کرنے لگی ہے خاموشی
قہقہے ہجر لے چلا، ول آ
پیڑ مرنے لگے ہیں وحشت سے
اے پرندۂ عشقیہ،ول آ
التجا ہے سرائیکی میں مری
ہم زباں، سن لے، باخدا ول آ
ماں کا ننھا سرائیکی بچہ
عشق جس کو نگل گیا،ول آ
میں ہوں تنہا ترے سوا سیدؔ
ضد نہ کر، یار! مان جا، ول آ!
داؤد سیدؔ
تبصرے کیجئے