سخت عذاب میں مبتلا ہوں

انڈیا میں ایک بڑی عمر کے آدمی تھے۔ وہ فوت ہوگئے۔ کسی نے ان کو خواب میں دیکھاتو پوچھا: جی! آگے کیابنا؟ کہنے لگے: میں سخت عذاب میں مبتلا ہوں۔ اس نے پوچھا: وجہ کیابنی؟ کہنے لگے: ایک مرتبہ ہندوؤں کی ہولی کا تھا اور وہ ایک دوسرے پر رنگ ڈالتے پھر رہے تھے،

میں اپنے گھر سے کسی دوسری جگہ پر جا رہا تھا۔ راستے میں مجھے پان کھاتے ہوئے تھوک پھینکنے کی ضرورت محسوس ہوئی،اس وقت مجھے اپنے سامنے ایک گدھا نظر آیا، میری طبیعت میں کچھ ایسی بات پیداہوئی کہ میں نے یہ کہہ دیا: ارے گدھے! تجھے کسی نے نہیں رنگا، آ! میں تجھے رنگ دیتاہوں،

یہ کہہ کر میں نے اپنی پان والی تھوک گدھے پر پھینک دی، اللہ تعالیٰ نے میرے اس عمل پر پکڑ لیا کہ تم نے کافروں کے عمل کے ساتھ مشابہت اختیار کی۔

چنانچہ اس وجہ سے میری قبر کو جہنم کا گڑھا بنادیاگیا۔

موضوعات