جن خواتین کی شادی نہیں ہوتی وہ کیا کام کرتی ہیں

زندگی میں مسرت اور اطمینان کے لئے شادی کو ایک لازمی عنصر تصور کیا جاتا ہے لیکن برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں شادی کے بغیر زندگی گزارنے والی خواتین کے بارے میں بالکل الٹ انکشاف سامنے آ گیا ہے۔۔۔
ویب سائٹ ’کیوریئس مائنڈ میگزین‘ کے مطابق اس تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ غیر شادی شدہ خواتین کی بہت بڑی تعداد شادی شدہ خواتین کی نسبت زیادہ خوش باش زندگی گزار رہی ہے۔ یہ کنواری خواتین کنوارے مردوں کی نسبت بھی زیادہ خوش پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین میں سے 61 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ایک پرمسرت زندگی گزاررہی ہیں جبکہ اس کے برعکس تنہا زندگی گزارنے والے مردوں میں سے 49 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ خوش باش زندگی گزاررہے ہیں۔۔۔
تنہا زندگی بسر کرنے والی خواتین میں سے 75 فیصد کی بھاری تعداد کا کہنا تھا کہ وہ تنہا ہی خوش ہیں اور اپنے لئے خاوند تلاش کرنے کی خواہش نہیں رکھتی ہیں۔ ایسیکس یونیورسٹی کی پروفیسر ایملی گرنڈی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’خواتین عموماً سماجی تعلقات کے حوالے سے مردوں کی نسبت بہتر ہوتی ہیں۔ وہ شادی شدہ نہ بھی ہوں تو دوستی اور میل جول کا نیٹ ورک بنائے رکھتی ہیں جو انہیں پریشانیوں اور مایوسی سے دور رکھتا ہے۔ انہیں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ روزمرہ زندگی کے مسائل اور جذباتی امور پر بات چیت کا بھی موقع ملتا رہتا ہے جس کے باعث انہیں مایوسی اور تنہائی کا سامنا کم کرنا پڑتا ہے۔۔۔
اس کے علاوہ ایک شادی شدہ زندگی کی ذمہ داریوں اور گھر کی دیکھ بھال کا بوجھ بھی ان کے ذہن پر نہیں ہوتا۔ اگر وہ ملازمت کرتی ہیں تو ساری کمائی بھی ان کے اپنے پاس رہتی ہے اور وہ زیادہ بچت بھی کرسکتی ہیں۔ یہ تمام عوامل ان کیلئے غیر شادی شدہ زندگی کو بھی خوشگوار بنائے رکھتے ہیں۔‘‘

مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔

موضوعات