بریانی کی ایک پلیٹ نے شادی شدہ جوڑے کی زندگی اُجاڑ دی

مانا کہ بریانی برصغیر پاک و ہند کے پسندیدہ ترین کھانوں میں سے ایک ہے لیکن اب ایسا بھی کیا کہ اس کی وجہ سے گھروں میں جھگڑے اور حتٰی کہ طلاقیں بھی ہونے لگیں۔ شاید آپ اس بات پر یقین نا کر پائیں لیکن بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک شادی شدہ جوڑے کے درمیاںمانا کہ بریانی برصغیر پاک و ہند کے پسندیدہ ترین کھانوں میں سے ایک ہے لیکن اب ایسا بھی کیا کہ اس کی وجہ سے گھروں میں جھگڑے اور حتٰی کہ طلاقیں بھی ہونے لگیں۔ شاید آپ اس بات پر یقین نا کر پائیں لیکن بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک شادی شدہ جوڑے کے درمیاں واقعی بریانی کی وجہ سے ایسا شدیدجھگڑا ہوا ہے کہ بات طلاق تک جا پہنچی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بریانی پکانے سے انکار پر ایک نوجوان خاتون کو ا سکے شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے ہی نکال دیا ہے اور اب اسے طلاق دینے پر مصر ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر شراب نوشی کرتا ہے اور نشے میں دھت ہو کر بریانی کھانے کی فرمائش کرنے لگتا ہے۔ تنگ آکر جب اس نے مزید بریانی پکانے سے انکار کیا تو وہ تشدد کرنے لگا اور مار مار کر اسے گھر سے باہر لا پھینکا۔ بریانی خور شوہر کے ظالمانہ رویے کے باوجود خاتون اپنے گھر واپس جانے اور شوہر کو راضی کرنے کی خواہشمند ہے لیکن اب وہ اس کے لئے تیار نہیں۔ اس کا کہناہے کہ اسے ایسی بیوی کی کوئی ضرورت نہیں جو اس کے کہنے پر بریانی پکانے کو تیار نہیں ہوتی۔

موضوعات