ایک سوال چار جواب

ایک مرتبہ چار آدمی حضرت علیؓ کے پاس آئے اور بولے ’’ہمیں آپ سے ایک سوال کرنا ہے لیکن اس کا جواب ہمیں الگ الگ دیجئے گا۔
آپ نے فرمایا :پوچھو کیا پوچھنا ہے؟
ان لوگوں نے پوچھا :علم بہتر ہے کہ دولت ؟
حضرت علیؓ نے انہیں ترتیب دار جواب دیا۔
علم بہتر ہے کیونکہ مال کی تم حفاظت کرتے ہو اور علم تمہاری حفاظت کرتا ہے۔

علم بہتر ہے کیونکہ مال خرچ کرنےسے گھٹتا ہے اور علم خرچ کرنے سے بڑھتا ہے۔علم بہتر ہے کیو نکہ علم والے کے دوست زیادہ اور مال والے کے دشمن زیادہ ہوتے ہیں- علم بہتر ہے کیونکہ علم نبیوں کا ورثہ ہے اور مال فرعون ،نمرود اور قارون کا ورثہ ہے۔۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچوں کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے ؟ ‎

وقت اور دولت

زیادہ ذہین ہونے کی آٹھ نشانیاں

نیچے سکرول کریں اور زندگی بدلنے والی پوسٹس پڑھیں.
موضوعات