انٹرویو دینے کے لیے میتھس میں کمزور دو دوست طالب علم تیار بیٹھے تھے😎😎
پہلے کا نمبر آیا تو وہ اندر داخل ہوا….
آفیسر : مان لو آپ ٹرین سے سفر کر رہے ہو اور اچانک آپ کو گرمی لگے تو آپ کیا کرو گے؟
طالب علم: میں کھڑکی کھول دوں گا!
آفیسر : بہت خوب! اب یہ بتاؤ کہ اگر وہ کھڑی 1.5 اسکوئر میٹر ہے اور ڈبے کا رقبہ 12m3 ہے اور ٹرین 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب کی طرف جا رہی ہو اور ہوا جنوب سے 5 میل فی سیکنڈ سے ڈبے میں داخل ہو رہی ہو تو پورا ڈبیہ ٹھنڈا ہونے میں کتنا وقت درکار ہوگا؟
طالب علم نے سر کھجایا. لیکن کوئی جواب بن نہیں پڑا اور وہ فیل ہوگیا..
باہر نکل کر اپنے دوست کو وہ سوال بتایا..
اب دوسرے طالب علم کی باری آئی.
آفیسر : مان لو آپ ٹرین سے سفر کر رہے ہو اور اچانک آپ کو گرمی لگے تو آپ کیا کرو گے؟
دوسرا طالب علم :سر! میں اپنا کوٹ اتار دوں گا.
آفیسر: پھر بھی گرم ہورہا ہے تو پھر؟
طالب علم: میں شرٹ اتار دوں گا!
آفیسر : (چِڑ کر) اور پھر بھی گرم ہو رہا ہو تب کیا کرو گے!!! ؟
طالب علم: میں بنیان بھی اتار دوں گا!
آفیسر : (غصے میں) اور اس کے بعد بھی گرم لگ رہا ہوگا تو؟
طالب علم: گرمی سے مر جاؤں گا سر! لیکن قسم سے کھڑکی نہیں کھولوں گا!