کھانے سے پہلے خربوزہ کھا لیں تو اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے ؟

رسول اللہ ﷺنے فرمایا: کھانے سے پہلے خربوزہ کا استعمال پیٹ کو بالکل صاف کردیتا ہے اور بیماری کو جڑ سے ختم کردیتا ہے ۔ (ابن عساکر :102/6)حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورِ اقدسﷺ کو ’’خربوزہ‘‘ اور’’ کھجور‘‘ اکٹھے کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔(شمائل ترمذی) رب کریم نے یوں تو تمام نعمتوں میں شفا اور افادیت رکھی ہوئی ہے.

مگر موسم گرما کا خاص پھل خربوزہ مختلف بیماریوں سے حفاظت میں ایک مضبوط ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔اس میں قدرتی طور پر وٹامن اے، بی، سی کے علاوہ فاسفورس اور کیلشیم جیسے پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں۔خربوزہ میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو نظام انہضام کے لئے نہایت نفع بخش ہے۔ اس میں شامل منرلز معدے کی تیزابیت کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ ذود ہضم پھل ہے ۔ خربوزہ جسم میں خون کی گردش کو معمول پر رکھتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک یا اسٹروک جیسی بیماریوں کے امکانات نہایت کم ہو جاتے ہیں۔خربوزے کا استعمال گردوں کو صاف کرتا اوراس میں جمی ہوئی کثافتوں کو بھی دور کر دیتا ہے۔ یہ پھل سینے کی جلن میں بھی اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔

موضوعات