کون تجدید_۔ عہد کرتا ہے

کون تجدید_۔ عہد کرتا ہے
دوسری بار کون مرتا ہے

اتنی اب احتیاط برتیں گے
پہلے جتنا خلوص برتا ہے

خواب جس کے بکھر بکھر جائیں
نیند آئے اسے تو ڈرتا ہے

روز اک آس ٹوٹ جاتی ہے
روز اک حادثہ گزرتا ہے

دل کا آنگن سجائے بیٹھے ہیں
دیکھیے چاند کب نکلتا ہے

کوئی جب دیکھتا نہیں عاجز
روز کس کے لیے سنورتا ہے ؟

مشتاق عاجز

موضوعات