منافرت کو بڑھا کر اکابرین بنے

منافرت کو بڑھا کر اکابرین بنے
یوں جتنے بھی بنے سارے منافقین بنے !

میں چاہتا ہوں مرا بیٹا شعر کہتا ہو
اور اس وجہ سے مرا شعری جانشین بنے !

خوشی کی خوبروئی کو میں مان جاؤں گا
اگر کبھی وہ مرے غم سی دل نشین بنے !

ممانعت نہیں کیجے ضرور کیجے اسے
حضور جب بھی محبت کا کوئی سین بنے !

مجھے پسند ہے وہ جو ہے اور جیسی ہے
اسے کہو مری خاطر نہ وہ حسین بنے !

وہ آئے روز تدابیر کر رہے تھے اور
یوں اک فقیر صفت کے مخالفین بنے !

کہ ابتدا میں سبھی لوگ ایک جیسے تھے
ہوس کے پیشِ نظر بعض پھر کمین بنے !

جو لوگ کفر کے پیرو تھے کیا گلہ ان سے؟
مگر وہ لوگ جو مسلم سے مشرکین بنے !

وہ قوم کیسے ترقی کرے بتاؤ ذرا
کہ جس کے رہنما سارے ہی جاہلین بنے !

میانِ جنگ تو لڑنے کوئی گیا ہی نہیں
مگر وہ لوگ جو لفظی مجاہدین بنے !

جو سامنے تھے وہ موجودگی کیے ہوئے تھے
جو دور تھے وہی تو اصل حاضرین بنے !

نعمان عزیز

موضوعات