قصائی منگل اور بدھ کو گوشت فروخت کیوں نہیں کرتے ؟

لاہور(ویب ڈیسک) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہمارے ملک میں‌بلکہ ساری دنیا میں‌غالب قصائی حضرات منگل اور بدھ کا ناغہ کرتے ہیں‌اور اس کے پیچھے ایسی کون سی وجہ ہو سکتی ہے . ایک دفعہ پوچھنے پر پتا چلا کہ حکومت کی طرف سے اس دن کام کرنے کی پابندی ہے .پھر کسی نے بتایا کہ بھائی تھک جاتے ہیں‌اس وجہ سے چھٹی کرنی پڑتی ہے تو بھائی کسی اور دن ہی کیوں‌نہیں‌ہفتہ اتوار کو ہی کر لیتے یا ہفتہ کے اور بھی دن تو ہے ان مین‌چھٹی کیوں نہیں‌کی جاتی .

پوچھتے پوچھتے ایک عجہب سی وجہ سامنھے آئی جس کی پھر بہت سے لوگوں نے تصدیق بھی کی . اگر چہ یہ ایک وہم کا نتیجہ ہے اور اسلام کا اس کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں‌.ایک دفعہ ایک پرانے قصائی کے سامنے یہ بات رکھ دی وہ بولے . دیکھیں‌جی . دنیا کا سب سے پہلا قتل جو ہوا تھا وہ ہابیل کا تھا جس کو خود اس کے بھائی قابیل نے قتل کیا تھا . جب اس نے قتل کیا تب منگل کا دن تھا اور جب دفنایا گیا تو بدھ کا دن تھا . بس یہی وجہ ہے کہ اس دن ہم لوگ خون نہیں‌بہاتے . کیونکہ اس دن دنیا پر انسان کا پہلا خون گرا تھا . خیر یہ تو وجہ تھی ان کی طرف سے جو بیان کی جاتی ہے لیکن اگر سوچا جائے تو اس میں‌سوائے حماقت کے اور کچھ بھی نظر نہیں‌آتا . کیونکہ یہ بات تو کنفرم نہں‌ہے کہ قتل اسی دن ہوا تھا. دوسری بات قتل انسان کا ہوا تھا جانور کا نہیں‌. اور پہلا حرام ہے جبکہ جانور کا غذا کے لئے اللہ کے نام پر ذبح‌کرنا حلال اور پاکیزہ ہے .

موضوعات