فون کے وہ خفیہ کوڈز جن سے آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں

آج کل ہر کسی کے پاس موبائل فون موجود ہوتا ہے مگر بہت کم افراد کو علم ہے کہ چند مخصوص بٹن دبانے سے وہ اپنے موبائل کے چھپے ہوئے فنکشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں مختلف کوڈز ہوتے ہیں، کچھ تو دونوں میں ایک ہی طرح کام کرتے ہیں.جبکہ کچھ مخصوص ماڈلز کے لیے ہوتے ہیں۔یہاں آپ ایسے ہی خفیہ کوڈز جان سکتے ہیں جو آپ کے فون کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

آئی او ایس31# : یہ کوڈ آپ کے نمبر کو آؤٹ گوئنگ کالز میں چھپانے میں مدد دیتا ہے۔

*#06# : یہ آئی ایم ای آئی کو ظاہر کرتا ہے۔

*#30# : اس سے نمبر آئیڈنٹیفکیشن (شناخت) کو آن یا آف کیا جاسکتا ہے۔

33# : اس سے آؤٹ گوئنگ کالز کو ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے، اس فنکشن کو ٹرن آف کرنے کے لیے #33*pin# ڈائل کرنا ہوگا۔

*3370# : اس سے ای ایف آر کوڈنگ کو آن کیا جاسکتا ہے جو کہ رابطوں کا معیار بہتر بناتا ہے مگر بیٹری لائف کم کرتا ہے، اسی طرح #3370# سے اس فنکشن کو بند کیا جاسکتا ہے .

#50057672# : اس سے آپ موجودہ سروس پروائیڈر کے کسی سروس سینٹر کا نمبر دیکھ سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ فونز31# : یہ کوڈ آپ کے نمبر کو آؤٹ گوئنگ کالز میں چھپانے میں مدد دیتا ہے۔

*#06# : یہ آئی ایم ای آئی کو ظاہر کرتا ہے۔

##4636## : اس کوڈ سے وائی فائی سگنل، بیٹری، یوزایج اسٹیٹکس اور دیگر معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

##7780## : اس سے فوری طور پر آپ فیکٹری سیٹنگز تک پہنچ سکتے ہیں جو کہ اپلیکشن ہی ڈیلیٹ کرے گی۔

##8351## : اس سے آپ گزشتہ 20 فون کالز میں اپنی آواز کی ریکارڈنگ سن سکتے ہیں۔

*#0011# : یہ سام سنگ گلیکسی کے سروس مینیو کو اوپن کرنے کا کوڈ ہے۔

##4636## : یہ موٹرولا کا سیکرٹ مینیو ہے

موضوعات