فخر زمان سے مبینہ تعلقات، زرین خان نے خاموشی توڑدی

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ مبینہ تعلقات کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ نیوز ون انڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بولی وڈ حسینہ زرین خان پاکستانی جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ زرین خان کو فخر زمان کا لُک، ان کا ہیئر اسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے

اور اسی وجہ سے وہ ابھرتے ہوئے اس نوجوان کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھی تھیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے اس بارے میں چہ مگوئیاں جاری تھیں تاہم زرین خان نے بالآخر اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ٹویٹر سے ایک پیغام جاری کیا۔ٹویٹ میں زرین خان نے بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔

موضوعات