”تم روز میرے گھر ہی کیوں آتے ہو؟“

ایک خاتون ایک فقیر کو روزانہ کھانا کھلاتے تنگ آ گئیں تو ایک روز چڑ کر بولیں۔ ”آخر تم کھانا کھانے میرے گھر ہی کیوں آ جاتے ہو؟ اس گلی میں اور بھی تو اتنے گھر ہیں مگر میں نے تمہیں کسی دوسرے دروازے پر کھانا مانگتے نہیں دیکھا۔“”میں ڈاکٹر کے حکم کی وجہ سے مجبور ہوں بیگم صاحبہ۔“ فقیر نے سر جھکا کر کہا۔”کیا تمہیں ڈاکٹر نے روزانہ میرے گھر سے کھانا کھانے کا حکم دیا ہے؟“

خاتون نے حیرت سے آنکھیں پھیلاتے ہوئے پوچھا۔”ڈاکٹر صاحب نے یہ بات اس طرح تو نہیں کہی تھی…. لیکن ان کا مطلب یہی تھا بیگم صاحبہ!“ فقیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا۔” انہوں نے کہا تھا کہ جو خوراک تمہارے معدے کو موافق آ جائے زندگی بھر وہی کھاتے رہنا۔

موضوعات