برطانیہ میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)  برطانیہ میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیاہے۔برطانیہ کی کاؤنٹی ڈورکنگمیں منعقد ہونے والی اس 12ویں سالانہ وائف کیرنگ مقابلے میں شوہر حضرات نے اپنی بیگمات کو کندھوں پر اُٹھا کر خوب دوڑیں لگائی۔دلچسپ مقابلے میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائدجوڑوں نے حصہ لیا۔

ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ کسی لڑائی جھگڑے کے بغیر شوہروں نے اپنی بیویوں کو کندھوں پر اُٹھائے طویل اور دشوارگزار راستے پر خوب دوڑ لگائی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والےجہاں کچھ شوہر اپنی اہلیہ کو اُٹھا کر دوڑنے میں ناکام رہے اور گرتے پڑتے نظر آئے وہیں لندن سے تعلق رکھنے والےکرس ہیپ ورتھنامی نوجوان اور اسکی ساتھی نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

موضوعات