’اگر اپنے بچوں کو اس پوزیشن میں بیٹھا دیکھیں تو فوری منع کریں

آپ نے کبھی بچوں کو زمین پر یا بستر پر بیٹھے غور سے دیکھا ہے کہ وہ کس پوزیشن میں بیٹھتے ہیں؟ یقینا آپ نے کبھی اس پر غور نہیں کیا ہو گا۔ عموماً بچے انگریزی حروف ڈبلیو(W)کی پوزیشن میں بیٹھتے ہیں۔ یہ پوزیشن کچھ اس طرح ہوتی ہے کہ بچہ نیچے بیٹھا ہوتا ہے اور اس نے اپنی ٹانگیں ڈبلیو کی شکل میں پیچھے کی طرف باہرنکالی ہوتی ہیں جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ رہے ہیں۔ جو بچے اس شکل میں بیٹھتے ہیں ایک برطانوی ماہر نے ان کے لیے ایک بری خبر سنا دی ہے۔

آپ بھی اپنے بچے کی بیٹھنے کی پوزیشن دیکھیے اور اسے اس طرح بیٹھنے سے منع کیجیے کیونکہ ایونی ٹریویدی کا کہنا ہے کہ ’ڈبلیو کی پوزیشن میں بیٹھنے سے بچے کے کولہوں ، ٹانگ کے جوڑوں اور مسلز پر دباﺅ بہت زیادہ آتا ہےجس سے وہ بتدریج کمزور ہوتے جاتے ہیں اور بالآخر بچہ عمر بھر کی تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔‘ایونی ٹریویدی کا کہنا تھا کہ ”بچے عموماً ڈبلیو کی پوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس میں انہیں آسانی رہتی ہے لیکن والدین کو چاہیے کہ وہ انہیں اس پوزیشن میں بیٹھنے سے منع کریں۔

بچوں کو سکھایا جانا چاہیے کہ بیٹھنے کے صحت مندانہ طریقے کون سے ہیں۔زمین پر کسی بھی طریقے سے بیٹھے سے صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن ڈبلیو کی پوزیشن میں بیٹھنا سب سے زیادہ خطرناک ہے۔اس سے ٹانگوں سے لے کر گردن، کندھے اور ریڑھ کی ہڈی تک متاثر ہوتے ہیں۔بچے کو اگر زمین پر بیٹھنا ہی ہے تو اسے سہارا لینے کے لیے کشن یا گاﺅ تکیہ وغیرہ لازمی دیں۔ ورنہ انہیں کرسی یا صوفے وغیرہ پر بیٹھنے کی ترغیب دیں

موضوعات