امریکہ میں چھت پر لگے پنکھے کے پروں کی تعداد 4 اور پاکستان میں 3 کیوں ہوتی ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ امریکہ اور زیادہ تر یورپی ممالک میں چھت پر لگے برقی پنکھے کے پروں کی تعداد 4ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں استعمال ہونے والے برقی پنکھوں کے 3 بلیڈ یا پر ہوتے ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں ممالک میں برقی پنکھوں کے استعمال کی مختلف وجوہات ہیں.

کیونکہ امریکہ میں چھت پر لگا برقی پنکھا زیادہ تر ائیرکنڈیشنر کی استعداد کار میں اضافے یعنی اے سی کی ٹھنڈی ہوا کو پورے کمرے یا ہال میں پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے چار پر ہونے کے باعث یہ زیادہ قوت اورمقدار میں ہوا کو کمرے میں گھماتا ہے۔دوسری جانب چھت پر لگا برقی پنکھاپاکستان میں گرمیوں میں ٹھنڈک کا احساس لینے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ تین پروں والا پنکھا ہلکا ہونے کے باعث زیادہ تیزی سے گھومتا ہے اور کم توانائی استعمال کرتا ہےجس سے بجلی کا بل بھی کم آتا ہے ۔

موضوعات