جن لوگوں کے منہ سے سوتے ہوئے رال ٹپکنا شروع ہو جائے وہ بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ ۔۔! ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سوتے ہوئے اکثر افراد کے منہ سے رال نکلنا شروع ہو جاتی ہے جسے باعث شرمندگی سجھا جاتا ہے ۔ تاہم سائنسدانوں نے ایسے افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آپ کیلئے خوش آئندہے ۔ سائنسدانوں نےکہا ہے کہ جو لوگ پرسکون نیند سوتے ہیں اوران کے خواب مثبت نوعیت کے ہوتے ہیںان کے منہ سے نیند کے دوران رال بہنا شروع ہو جاتی ہے.

۔نیند کے دوران رال بہنے کا مطلب یہ ہوتا ہےکہ نیند کا ابتدائی مرحلہ جسے ’’ریپڈ آئی موومنٹ مرحلہ‘‘ کہتے ہیں جو کہ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوا ۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی نیند میں کوئی خرابی نہیں ہے ۔ آپ کا جسم اور دماغ نیند سے بھرپور استفادہ ہو رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق جن لوگوں کی رال نیند کے دوران کبھی نہیں نکلی انہیں نیند سے متعلق اکثر شکایات رہتی ہیں ۔ ان لوگوں کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جو یا تو پوری طرح سے نیند نہیں حاصل کر رہے یا پھر یہ پرسکون نیندحاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔

تبصرے کیجئے

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.